جہلم( جرار حسین میر سے)
محمد سلیم شاہ سی ای او ایجوکیشن جہلم نے تحصیل پریس کلب دینہ کے صحافیوں سے جن کی قیادت صدر جرار حسین میر کر رہے تھے تفصیلات بتاتے وقت سی ای او ایجوکیشن جہلم کا کہنا تھا کہ ضلع۔جہلم کو تعلیمی حوالے سے مثالی بنانے کی کوشش کروں گا سی ای او ایجوکیشن جہلم کا کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح یہ ہے کہ طلباء کو معیاری تعلیم سے مستفیض کیا جائے ان کی اخلاقی تربیت بہت ضروری ہے بچوں کا تعلیمی نقصان کا احساس کرتے ہوئے اساتذہ مقررہ وقت سے قبل اساتذہ 45 منٹ بچوں کو زیرہ پریڈ میں پڑھاتے ہیں اسی طرح چھٹی کے بعد بھی 30 منٹ تک کمزور طلباء کو پڑھایا جاتا ہے بچوں کے اندر مثبت جذبات پیدا کرنا ہمارا فرض ہے جن تعلیمی اداروں کو حکومت پنجاب نے تعلیم کی بہتری کیلئے دوسرے اداروں کے حوالے کیا ہے بچوں پر معاشی بوجھ مطلق نہیں ہوگا محکمہ تعلیم اس کی خود نگرانی کرے گا بلکہ ہر سکول پرائمری مڈل ہائی اور ہائرز تمام کے فنڈ سالانہ حکومت پنجاب دے گی تمام تعلیمی افیسران اور اساتذہ کی خواہش ہے کہ بروز ہفتہ بچوں کو پڑھایا جاۓ مگر وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن کے احکامات کی روشنی میں ایسا کرنا سردست ناممکن ہے میری ان اداروں اور محکمہ ایجوکیشن پنجاب کے نام زری اراضی کی طرف خصوصی توجہ ہےجہاں پر تجاوزات ہو چکی ہے۔یا سرے سے ہی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہے اس کو درست کریں گے انشاءاللہ مسلسل کاوش کر کے تجاوزات کو ختم کر دیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھےانتہاہی دیانتداراور فرشناس افیسران ملے ہیں
0