0

خانقاہ استانہ عالیہ للہ شریف کے قریب ڈاکٹر فہیم محمود ( جنرل فزیشن)نے فہیم میڈیکل سینٹر کا افتتاح اپنی والدہ محترمہ سےکروایا

پنڈدادنخان ( ملک ظہیرا عوان) خانقاہ استانہ عالیہ للہ شریف کے قریب ڈاکٹر فہیم محمود ( جنرل فزیشن)نے فہیم میڈیکل سینٹر کھولا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح انہوں نے اپنی والدہ محترمہ اور اپنے والد محترم ڈاکٹر چوہدری محمد نعیم پھپھرا سے کروایا ہے ہسپتال کا دورانیہ روزانہ کی بنیاد پرصبح اٹھ بجے سے رات نو بجے تک ہوگا فہیم میڈیکل سینٹر میں جدید ترین الٹرا ساؤنڈ،جدید ترین ای سی جی ، جدید ترین لیبارٹری اور مریض کو اکسیجن لگانے کا بندوبست کیا گیا ہے فی میل سٹاف بھی موجود ہے الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر وقاص ایم بی بی ایس ،ڈی ایم ار ڈی کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ،فارمر پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹ ڈی ایم آ ڈی یو ایچ ایس لاہور،ایکس ریڈیالوجسٹ،ریڈو میڈیکل کمپلیکس اسلام اباد،ایکس الٹرا ساؤنڈ ٹرینر،گولڈن گلف اسٹیبلشمنٹ لاہور ہر جمعہ اور ہفتہ کو پورا دن اپنی خدمات سرانجام دیں گے اور ماہر امراض نسواں لیڈی ڈاکٹر ملکہ کائنات ایم بی بی ایس،ایم ار پی،ایکس ہاؤس افیسر ڈی ایچ کیو راولپنڈی،ایکس میڈیکل افیسر حرمین گائنی ہسپتال راولپنڈی ہر اتوار کو میڈیکل سینٹر پر موجود ہوں گی جب کہ ڈاکٹر فہیم محمود جنرل فزیشن ایم بی بی ایس، ایکس ہاؤس افیسر علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان سوموار سے اتوار تک اپنی خدمات سر انجام دیں گے فہیم میڈیکل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر چوہدری محمد نعیم پھپھرا نے صدر پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز اسلام اباد سمیت پریس کلب کے ممبران چوھدری نذر حسین رانجھا ،امجد اقبال مغل اور للہ جانباز کے حافظ اطہر عثمان کو للہ شریف میں کھلنے والے نئے فہیم میڈیکل سینٹر کا مکمل وزٹ کرایا