0

لارل ہوم سکول سسٹم ٹوبھہ میں ادبی مقابلہ جات منعقد ہوئے

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) لارل ہوم سکول سسٹم ٹوبھہ میں ادبی مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں طلباو طالبات نےتلاوت کلام پاک،نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبہ و طلبات کو انعامات دینے کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے چیف گیسٹ اوورسیز پاکستانی و ہر دل عزیز سماجی شخصیت چوھدری فیصل علی بھلہ نمبردار تھے جب کہ صدارت بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان نے کی جبکہ علامہ محمد سرفراز مصطفوی اور ماسٹر اظہر حسین بھلہ نمبردار نے خصوصی شرکت کی ادبی مقابلہ جات میں تلاوت کلام پاک کے مقابلہ میں افنان حنظلہ نے پہلی پوزیشن،محمد طلال کھوکھر نے دوسری اور عبیرہ اشرف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں ارشد محمود نے پہلی پوزیشن،ام حبیبہ نے دوسری اور گلریز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ تقریری مقابلہ جات میں ملائکہ سحر نے پہلی پوزیشن،قرۃ العین نے دوسری جبکہ طیبہ مقصود نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں چیف گیسٹ چوھدری فیصل علی بھلہ نمبردار اور دیگر مہمانوں نے انعامات تقسیم کیے