دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا حسنات ہائی سکول سوہاوہ اور ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کا دورہ ، اساتذہ اور طلبا سے ملاقات ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ حسنات ہائی سکول سوہاوہ اور ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں سکولوں میں صفائی اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف کلاسز کو چیک کیا اور نصابی سرگرمیوں میں مصروف اساتذہ اور طلبا سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے تعلیمی سرگرمیوں پر بات چیت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں سکولوں کے پرنسپلز کو ہدایت کی کہ تعلیمی سال ختم ہونے کو ہے اس لئے طلبا کا ایک دن بھی ضائع نہیں ہونا چاہیے تمام اساتذہ مقررہ وقت پر سکول حاضر ہوں اور کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔
0