جہلم (جرار حسین میر سے) کوئی بھی اشرف المخلوقات میری مٹی سے تعلق رکھتا ہوگا میں اسکی خدمت اس کی دہلیز پر کرنا چاہتا ہوں۔میئر آف برنٹن یو کےطارق ڈار ایم بی ای
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وسیلہ اینڈ شعور ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے زیر انتظام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانی برطانوی ممتاز سماجی وسیاسی شخصیات نے شرکت کی جہاں مہمان خصوصی میئر آف برنٹن یو کےطارق ڈار ایم بی ای تھے ہارون افضل کھٹانہ صدر جہلم فورم یوکے۔ حامد بٹ صدر جہلم فورم لنڈن ۔ڈاکٹر عصمت ملک صدر جہلم فورم جہلم برانچ ۔چیف ارگنائزرجہلم فورم الیاس گوندل ،۔سابق سٹی ناظم جہلم چوہدری غلام احمد زمرد انٹرنیشنل کوارڈینیٹر جہلم ۔انجینیئر حاجی صفدر علی چیئرمین ویلفیئر پروجیکٹ جہلم فورم دینہ برانچ ۔چیئرمین وسیلہ اینڈ شعورویلفیئر فاؤنڈیشن ارگنائزر کوارڈینیٹر چوہدری سلیم انور کسانہ اپنے مہمان خصوصی کا میئر آف برنٹن یو کےطارق ڈار ایم بی ای کا استقبال کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجھے اپنی مٹی سے بے حد پیار ہے میں ہر دوسری صورت میں اپنی مٹی سے تعلق رکھنے والے تمام اشرف المخلوقات کی خدمت کرنا چاہتا ہوں تقریب میں تمام مقررین نے اس جذبے کا اظہار کیا کہ بنی نو انسان کی خدمت کرنا صاحب حیثیت لوگوں کا فرض ہے مذکورہ ویلفیئر نے اج تک جتنے بھی کام سر انجام دیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس میں مزید وسعت ڈال کر انسانوں کی ہر حالت میں بہتر خدمت کی جائے مالی معاونت اس انداز سے کی جائے کہ متاثرہ شخص مستقبل میں خود دوسروں کی کفالت کرے اج کی تقریب میں تقریبا 11 انتہاہی قیمتی ویل چیئرز مستحق لوگوں کو دی گئی اور ان کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا گیا تقریب کے اختتام پر محترم سلیم انور کسانہ نے تمام موضوع مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت تمام کام ہوئے جس میں میرے خاندان اہل مفتیاں نے بھرپور ساتھ دیا اج کے بعد جہلم فورم اس کام کو مزید بہتر انداذ میں سر انجام دے گی ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ کام صرف اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں ضلع جہلم میں صدقہ اپ پروگرام 147 پروجیکٹ ہم نے کیے اور مزید سروے جاری ہیں جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے ہم انشاءاللہ وہاں پانی دستیاب کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں صدقے کی مختلف اقسام ہیں کسی ویلفیئر کو وقت دینا بھی ایک صدقہ ہے اج کی اس تقریب میں 350 مقامی و غیر مقامی لوگوں نے شرکت کی۔۔
0