0

دور جیسا بھی ہو ہم سیاسی ورکر ہیں ہم نے ہمیشہ اپنے علاقے کے لیے کام ہی کروائے ہیں، راجہ لیاقت علی


جہلم (جرارحسین میر سے) *دور جیسا بھی ہو ہم سیاسی ورکر ہیں ہم نے ہمیشہ اپنے علاقے کے لیے کام ہی کروائے ہیں ایم این اے بلال اظہر کیانی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک بڑا فنڈ ہمیں دیا معروف کاروباری سماجی سیاسی شخصیت راجہ لیاقت علی*ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت راجہ لیاقت علی نے ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت ٹاؤن غازی ٹاؤن ٹاری روڈ کھوکھراں خانہ بوکی بائی پاس کودینہ شہر سے ملانے کا کا کام تین کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہو چکا ہے اس سے ہمارے حلقے کی عوام کے علاوہ بہت لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ان تمام منصوبہ جات مکمل سفارش اور تائید کنندہ جو سیاسی و سماجی شخصیات جو دن رات محنت کرتے رہے اس سلسلہ میں مرکزی کردار سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض راجہ حمزہ کیانی راجہ توفضل علی ہیں انہوں نے اجتمائی طور پر ایم این اے بلال اظہر کیانی کے نوٹس میں لایا کہ مذکورہ مقامات ہر حوالے سے اپ کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں چنانچہ بلال اظہر کیانی نے انتہائی مختصر وقت میں رقم کی منظوری دلوائی اب اللہ کے فضل سے کام کا اغاز ہو چکا ہے یہ امر باعث مسرت ہے کہ موجودہ تعمیری کام کی دیکھ بھال بھی یہی شخصیات کر رہی ہیں لہذا یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ کام انتہائی معیاری ہوگا اہل علاقہ نے بلال اظہر کیانی ایم این اے کی کاوشوں کی تعریف کی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت کام کرتے رہیں گے اور اس علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں گے