دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت تھانہ ڈومیلی میں تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل، ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور تفتیشی افسران تھانہ ڈومیلی نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت تھانہ ڈومیلی میں تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔میٹنگ میں ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل، ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور تفتیشی افسران تھانہ ڈومیلی نے شرکت کی، دوران میٹنگ تمام تر سرکل ہائے کے دیرینہ زیر تفتیش مقدمات و نامکمل چالان زیر بحث آئے،میٹنگ میں پراسیکیوشن سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مقدمات کی بروقت یکسوئی اور عدالت ہائے میں ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایت،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نےکہاایس ڈی پی او یقینی بنائے کہ مقدمات کے چالان اندر میعاد 14 یوم عدالت ہائے میں موصول ہوں،عوام الناس کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کے ساتھ ساتھ رپورٹ ہائے 173ض ف کی بروقت عدالتوں میں ترسیل انتہائی ضروری ہے،تکمیل ریکارڈ پر خصوصی توجہ دیں، سپروائزری افسران تھانہ جات میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کریں، پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی یکسوئی یقینی بنائیں،تمام تھانہ جات اور سرکل افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے، اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔
0