0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ ڈومیلی اور پولیس چوکی سٹی دینہ میں کھلی کچہری کاانعقاد،

دینہ(سہیل انجم قریشی سے )ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ ڈومیلی اور پولیس چوکی سٹی دینہ میں کھلی کچہری کاانعقاد،کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں،سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی،ڈی پی او جہلم۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ ڈومیلی اور پولیس چوکی سٹی دینہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا،ڈی پی او جہلم نے کہاکھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں،سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی،کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے،ڈی پی او جہلم نے متعقلہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید اس موقع پر کہا کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں کے بارے میں متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے۔متعلقہ افسران کی جانب سے کاروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے۔