0

دینہ کے نواحی علاقہ چک اکا کی معروف سیاسی شخصیت سابق چیئر مین یونین کونسل مدوکالس ملک صابر حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ چک اکا کی معروف سیاسی شخصیت سابق چیئر مین یونین کونسل مدوکالس ملک صابر حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بعد ازاں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان، سابق ایم این اے راجہ اسد خان، سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد، سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال، سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال، ڈی ایس پی راجہ ظفر شکیل، راجہ افرا سیاب، راجہ مبارک کیانی، راجہ لیاقت علی، میاں عتیق سمیت اور علاقہ بھر کی کثیر تعداد سمیت ہزاروں افرا د کی شرکت، میت گھر سے اٹھانے کے بعد نماز جنازہ تک پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، شہریوں نے ملک صابر حسین کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق چیئر مین یونین کونسل مدوکالس و ممبر ضلع کونسل ملک صابر حسین علالت کے باعث انتقال کر گئے، مر حوم ملک صابر حسین سابق چیئر مین یونین کونسل مدوکالس ملک صداقت حسین، ملک رفاقت حسین، ملک رفیق، ملک صنم، ملک کاشف اور ملک نوید کے والد محترم تھے، مرحوم ملک صابر کی نماز جنازہ دن 3بجے چک اکا کرکٹ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان، سابق ایم این اے راجہ اسد خان، سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد، سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال، سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال، ڈی ایس پی راجہ ظفر شکیل، راجہ افرا سیاب، راجہ مبارک کیانی، راجہ لیاقت علی، میاں عتیق، مہر عمران رشید، اقرار شاہ سابق ڈی ایس پی موٹروے، مہر زاہد اعوان، ڈاکٹر قاسم امیر جماعت اسلامی جہلم، راجہ ساجد نواز، چوہدری تعلیم اختر، چوہدری محبوب حسین، ملک حمید، میجر (ر) محمد طارق، چوہدری عاشق چیئر مین کوہالی، ملک رب نواز چیئر مین یوسی نگیال، عمر برگٹ، میاں ریحان، میاں طارق، میاں عرفان، رضوان سیٹھی، فیصل رزاق، حاجی فاروق، ارشد عباسی، حفیظ عباسی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، ملک صابر حسین کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی نے پڑھائی، بعد ازاں ملک صابر حسین مرحوم کو آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، علاقہ مکینوں کا ملک صابر حسین مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک صابر حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔