0

ڈی پی او جہلم نے متعدد پولیس افسران و اہلکاران کے تبادلے کردیئے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈی پی او جہلم نے متعدد پولیس افسران و اہلکاران کے تبادلے کردیئے،اے ایس آٸیز،محرر،ناٸب محرر کے رینک کے افسران و اہلکاران کو تبدیل کیاگیا،ASIراجہ تنویر دینہ،اے ایس آٸی ملک ساجد داٶد کو تھانہ ڈومیلی تعینات کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نےمتعدد پولیس آفسران و اہلکاران کے تبادلے کردیٸے،جن میں محرر تھانہ ڈومیلی ہیڈکانسٹیبل چوہدری ظہیر کو جنرل ڈیوٹی چوکی سٹی دینہ تعینات کردیا،تفتیشی آفیسر اے ایس آٸی راجہ تنویر کو تھانہ ڈومیلی سے تھانہ دینہ تعینات کیاگیا۔ناٸب محررتھانہ ڈومیلی راجہ عبدالغفار کو ناٸب محرر تھانہ دینہ تعینات کیاگیاہےاسی طرح سابق محرر صدام کیانی کو تھانہ دینہ سے ڈومیلی جبکہ اے ایس اٸی ملک ساجد داٶد کو تھانہ ڈومیلی ٹرانسفر کیاگیاہے۔