0

بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے نقصانات سے آگاہی کے لئے واک کا انعقاد

بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے نقصانات سے آگاہی کے لئے واک کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشاد تنیوں کی خصوصی شرکت

جہلم (جرار حسین میر سے) جہلم کی تحصیل دینہ میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کے زیر اہتمام اور ڈی ڈی ایچ او ارشاد تینو کی زیر قیادت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے بھی خصوصی شرکت کی اور شہریوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سموگ اور آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور ڈی ڈی ایچ او کا کہنا تھا حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں سموک اور الودگی کے نقصانات اور احتیاطی تدابیر کے لیے اویرنس پمفلیٹ اور ماسک تقسیم کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ اس کے نقصانات سے عوام کو بچایا جا سکے لہذا عوام کو بھی چاہیے کے احتیاط کریں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے دور رہیں اور سموک کی وجہ سے گھروں سے کم نکلیں اور نکلنا اگر نہایت ہی اہم ہو تو ماسک کا استعمال ضرور کریں تاکہ اس سموک کی وجہ سے نزلہ زکام اور پھیپھڑوں کے امراض سے محفوظ رہ سکیں واک کے اختتام پر نے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس اور ماسک بھی تقسیم کیے تاکہ وہ حفاظتی تدابیر کو اپنائیں اور آلودگی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔