آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر اور پروگرام منیجر صغیر بخاری اور لیبر منسٹر چوھدری سالک حسین کی خصوصی شرکت
جہلم (جرار حسین میر سے )مورخہ۔11_12 نومبر2024 ILO کے زیر انتظام میریٹ ہوٹل اسلام أباد میں سہ فریقی لیبر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ریلوے ورکرز یونین اوپن لاہن رجسٹرڈ این أئ أر سی اسلام أباد کے مرکزی سیکریٹری جنرل ظفراعجاز ملک کی قیادت میں مرکزی سینیر ناہب صدر جنید اعوان اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری طاہر محمود بھٹی نےشرکت کی۔دو روزہ کانفرنس ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے موضوع پر تھی۔کانفرنس میں ریلوے میں بڑھتے ہوۓ حادثات اور کام کی جگہوں پر مناسب Health and Safety نہ ہونا۔مزدوروں کو دیۓ جانے والے Safety Instruments کا دستیاب نہ ہونا ہے۔جس پر ILO کے کنٹری ڈاہریکٹر اور پروگرام منیجر صغیر بخاری اور لیبر منسٹر چوھدری سالک حسین نے یقین دلایا کہ اس پر ایکشن لیا جاۓ گا اور مڑدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر ماحول کو سازگار بنانے کے لیۓ اقدامات کیۓ جاہیں گے۔کانفرنس کے دوسرے روز چیرمین NIRC نے ریلوے میں ریفرینڈم اور مزدوروں کے مساہل کے احوالے سے یقین دہانی کرائ کہ NIRC جلد اس معاملے پر میٹننگ کا انعقاد کرے گی۔مزید جنید اعوان سینیر ناہب صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریلوے کراچی ڈیویژن میں أج کے دور میں ٹریڈ یونین کے نماہندوں پر پابند یاں لگائ جا رہئ ہیں جو کہ ILO کے قوانین کے خلاف ہے۔لہاظہ ڈی ایس ریلوے کراچی کے خلاف فوری ایکشن لیا جاۓ۔
ریلوے ورکرز یونین کے عہدداران نے کامیاب مزاکرات اور نماہندگی کرنے پر ظفر ملک۔جنیداعوان۔اور طاہر محمود بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔………
0