دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا دینہ کے نواحی علاقہ کرلاں کا دورہ، زیر تعمیر سڑک کو معیاری اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ کرلاں کا دورہ کیا سڑک کی تعمیر کا جائزہ لیا اس موقع پر ہائی وے حکام نے ڈی سی جہلم کو بتایا کہ 2.53کلو میٹر روڈ پر کام شروع کیا گیا ہے جس کی مدت تکمیل ایک سال ہے جس پر 59 ملین روپے لاگت آئے گی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر میں معیار اور مقررہ وقت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے مقررہ مدت سے جلد تکمیل سے اہل علاقہ کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
0