0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس چوکی سٹی دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد


دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس چوکی سٹی دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں، سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے۔
ڈی پی او جہلم نے متعقلہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے۔کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں پر متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ افسران کی جانب سے کاروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی کھلی کچہری سے گفتگو۔