پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ للہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیے منصب اقبال سیال کی درخواست پر دریائے جہلم کے احمداباد پتن پر کشتیاں چلانے والے ٹھیکے دار اور ملاحؤں کے خلاف موقع پر ایف ائی ار درج کرنے کا حکم دے دیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا کہ”ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور حل کرنے میں مدد ملتی ہے شہریوں نے بھی ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو براہ راست اپنی مشکلات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں
ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے،
کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقے جہاں کی عوام میرے پاس نہیں پہنچ سکتی انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ للہ فرخ بشیر اور دیگر بھی موجود تھے
0