پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے خانہ بدوش بستی سے پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔پولیو مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے خانہ بدوش بستی سے پانچ روزہ پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ پولیو مہم کے دوران ضلع جہلم میں 2 لاکھ 29 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے 1094 فیلڈ ٹیمیں، 74 فکسڈ ٹیمیں اور 24 ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ 223 ایریا انچارجز مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں ہر فرد کا کردار اہم ہے اور یہ ہماری نسلوں کی صحت کا ضامن ہے۔انتظامیہ کی جانب سے پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
0