0

معاشی بد حالی اور ناامیدی اتنی بڑھ گئی ہے کہ انتہا پسندوں کو اپنے مضموم مقاصد پورے کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں، حکیم لطف اللہ

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) حکومت سماجی ترقی کو ترجیح بنیادوں پر فوقیت دے کر نوجوان نسل کے مسائل حل کرے نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں معاشی بد حالی اور ناامیدی اتنی بڑھ گئی ہے کہ انتہا پسندوں کو اپنے مضموم مقاصد پورے کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں ارہی ان خیالات کا اظہار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ایسا نظام تعلیم اور روزگار فراہم کرنے کی ضرورت ہے جو نوجوانوں میں غیر یقینی صورتحال سے نکلنے میں مددگار ثابت ہو وطن عزیز میں پھیلی ہوئی انارکی کو مٹا کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا بلوچستان کے اندر اپنے ہی وطن کے لوگوں کا قتل عام شدت پسندی اور نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور قانون نافذ کرنے والوں کے لیے سوالیہ نشان ہے سیاسی عدم استحکام بھی اس کی بڑی وجہ ہے پاکستان میں پھیلے ہوئے معاشی بحران اور ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے بنیادی ضروریات پوری کرنا محال ہو چکا ہے مزید انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اس پر آفرین یہ کہ ہمارے حکمرانوں کو لوگوں کے کرب کا اندازہ ہی نہیں ہے لوگ اپنے بزرگوں کے اثاثے اور گھریلو اشیاء بیچ کر گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں پاکستان دنیا کے تمام وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود نوجوان ملک سے باہر نوکری کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں نااہل پالیسی میکر اور مسلسل حکومتوں کی نالائقی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔