0

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس کا دورہ،

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس کا دورہ، عوامی سہولیات کا جائزہ ، ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے ڈی سی جہلم کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور آفس میں سر انجام دئیے جانے والے سرکاری امور پر بریفنگ دی ڈی سی جہلم نے اپنا گھر اپنی چھت کاونٹر اور ریونیو ریکارڈ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ اے سی دفتر آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور عوامی مسائل فوری حل کئے جائیں.