پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کا ضلع لیول پر پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے کا منفرد اعزاز
منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کی طالبات نے ضلع لیول پر پہلی پانچ فرسٹ پوزیشن حاصل کرکے ثابت کر دیا کہ ادارہ جہاں تعلیم و تربیت کے فرائض سرانجام دے رہا ہے وہاں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی سر فہرست ہے۔
مقابلہ قرات میں ہانیہ اسلم نے پرائمری لیول پر فرسٹ پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا اور مقابلہ نعت میں مڈل حصے میں خدیجہ فاطمہ نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی اور تقریری مقابلے میں ایشال زینب نے پرائمری حصے میں فرسٹ پوزیشن اور مڈل حصے میں
طیبہ بتول نے فرسٹ پوزیشن اور ہائی حصے میں فضہ بتول نے فرسٹ پوزیشن لے کر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑدئے والدین اور علاقہ کے معززین کی طرف سے پرنسپل اور ڈائریکٹر جناب ذوالفقار علی چشتی کو مبارک باد پیش کی والدین نے کہا کہ اسکول کے ڈائریکٹر جناب ذوالفقار علی چشتی کا اس علاقے پر یہ ادارہ بنانا ایک احسان عظیم ہے کہ جہاں ہمارے بچے نہ صرف فری میں تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں بلکہ وہاں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ہم ا س موقع پر ذوالفقار علی چشتی کو اور پرنسپل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالی اس ادارہ کو اسی طرح قائم دائم رکھے اور اس میں پڑھنے والا ہر طالب علم ہر میدان میں اسی طرح کامیابیاں حاصل کرے اور اپنی روشنی ہر سو پھیلاتا رہے۔
0