پنڈ دادن خان (بیورو چیف)
پنڈ دادن خان میں کشتی رانی یا موت کے کنویں ، سیفٹی انتظامات کے بغیر دریائے جہلم میں کشتیاں اور بیڑے چلائے جانے لگے اوور لوڈنگ کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں ضلع کونسل جہلم 50 ، 50 لاکھ روپے کے ٹھیکے دے دیتی ہے لیکن صرف ٹھیک ہے انتظامات نہیں کیے جاتے سکول جانے والے بچے اور تمام مسافر جیکٹس کے بغیر سفر کر رہے ہیں احمد اباد پتن پر چلنے والی کشتی کا دریائے جہلم کے بیچ منجدھار پہنچ کر پٹرول ختم ہو گیا جس سے مسافروں کو دریا عبور کرنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا مسافر اللہ اللہ کر کے دریا کے پار پہنچے
دریائے جہلم میں کشتیاں چلانے والے ٹھیکے دار سیفٹی انتظامات کے بغیر کشتیاں جلا کر قانون کی بڑے دھڑلے کے ساتھ خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ڈی سی جہلم کے احکامات کو مکمل طور پر پس پشت ڈال رکھا ہے ، کشتیوں کی سائیڈوں کے ساتھ نہ تو سیفٹی جنگلے موجود ہیں نہ ہی سیفٹی جیکٹس پہنائی جاتی ہیں کشتی کے پیٹر انجن سے پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے مسافروں میں سخت خوف و حراس پھیل گیا کشتی کے ملاح نے ایک گھنٹہ کی مسلسل کوششوں سے چپو کی مدد سے کشتی کو بمشکل کنارے لگایا پنڈ دادن خان کی واحد زیر تعمیر للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے کی تباہی و بربادی کی وجہ سے تحصیل پنڈدادن خان کے عوام بذریعہ کشتی مال مویشی ، سائیکل ،موٹر سائیکل ، رکشہ ، کاریں اور ٹریکٹر ٹرالیاں دیگر اضلاع میں لے جانے پر مجبور ہیں دریائے جہلم میں ٹھیکے دار بغیر انتظامات کے کشتیاں چلا رہے ہیں اور بڑی دیدہ دلیری سے اوور لوڈنگ کر رہے ہیں
0