پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) پنڈی سید پور میں مدنی میڈیکل سٹور اینڈ کلینک کا شاندار افتتاح کیا گیا جس میں علاقہ بھر کے معززین نے بھرپور شرکت کی ڈاکٹر محمد شہزاد مارتھ کا کہنا تھا کہ کلینک کے اغاز سے علاقہ بھر میں صحت کی سہولیات کا ایک نیا اغاز ہوا ہے لوگوں کو چیک اپ کروانے کے لیے بڑے شہروں منڈی بہاولدین یا جہلم جاننے کی ضرورت نہیں۔ ڈاکٹر محمد زبیر چوہدری کی زیر نگرانی اس کلینک کا باقاعدہ اغاز ھو گیا اس کلینک میں مندرجہ ذیل بیماریوں کا علاج کیا جائے گا اس میں معدہ اور دل کے امراض جگر کے امراض بلڈ پریشر پٹھوں کے امراض شوگر کولیسٹرول اور بچوں کی بیماریوں کا علاج کیا جائے گا ڈاکٹر شہزاد مارتھ کا کہنا تھا کہ غریب اور مستحق افراد کا فری علاج کیا جائے گا ۔ مدنی کلینک کے اغاز سے علاقہ بھر کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لوگوں نے مارتھ برادرز کی اس کاوش کو سراہا۔
0