0

پنڈدادنخان پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں غیر قانونی سلینڈر لگانے پر ایف آئی آر درج

پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادن خان پٹرولنگ پولیس للہ موڑ نے ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس محمد بن اشرف راولپنڈی ریجن اور ڈی ایس پی جہلم سید ذوالفقار علی گیلانی کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ھوئے دو پسٹل 30 بور بمعہ 12 بلٹ 1 پسٹل 9 ایم ایم بمعہ 4 بلٹ 14 ایف آئی آر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں غیر قانونی سلینڈر لگانے پر درج کرائی گئی ایک مقدمہ چوری موٹر سائیکل درج ھوا 13 اشتہاری مجرم گرفتار کئے گئے جبکہ 6 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے 54 مسافروں کو امداد فراہم کی گئی 5 بچے بازیاب کرانے گئے 2426 ٹوٹل چالان کئے گئے جن کی مد میں 895550 روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے 57 کم عمر بچوں کے چالان کئے گئے جبکہ 761 چالان بغیر ہیلمٹ والوں کے کئے گئے 357 چالان اوور لوڈ گاڑیوں کے کئے گئے 5 کم عمر بچوں کے اور 57 بغیر ہیلمٹ لوگوں کے موٹر سائیکل بند کئے گئے 35944 لوگوں کو چیک کیا گیا 2752 لوگوں کو چیک کیا گیا ای پولیس ایپ کے ذریعے 1 موٹر سائیکل 13 مجرم اشتہاری 6 عدالتی مفرور پکڑے گئے اس موقع پر ڈی ایس پی جہلم سید ذولفقار علی گیلانی نے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ہمارے نوجوان عوام کی خدمت کےلئے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں ہم عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے کوشاں ہیں ہمارے نوجوان ہمیشہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں الحمدللہ ہمارے ڈسٹرکٹ کی کارکردگی حسب معمول اچھی سے اچھی جا رھی ھے اور یہ سب عوام کے تعاون سے ممکن ھے