پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
ٹیچرز ڈے کے موقع پر برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ کے ڈائریکٹر اور ایپسما تحصیل پنڈدادن خان کے جنرل سیکرٹری سید مسرت حسین کاظمی نے دنیا بھر کے تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معلم کون ہوتا ہے؟ معلم ہمیں حرف شناسی سکھاتا ہے‘ وہ مشتِ خاک کو گوہرِ تابدار بناتا ہے‘ معلم وہ ہوتا ہے جو شاگردوں کے اندر کی روشنی کو باہر لاتا ہے‘ جو لوگوں کو بلندیوں کی راہیں دکھاتا ہے جو دلوں کو سوز و ساز اور ذوق و شوق کی حرارت سے بھر دیتا ہے۔ مختصراً معلم وہ ہوتا ہے جو خود کسی مقصد کا دیوانہ ہوتا ہے اور دوسروں میں بھی ویسی ہی خوبصورت دیوانگی پیدا کر دیتا ہے۔
اللہ تعالی نے قران میں حضور کی شان بحیثیت معلم بیان کی ہے اسلامی نظام تعلیم میں استاد کو مرکزی مقام حاصل ہے نئی نسل کے مستقبل کی تعمیر کے سلسلہ میں استاد کی مثال ایک کسان اور باغبان کی سی ہے حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا جس نے مجھے ایک حرف بھی پڑھایا وہ میرا اقا ہے اج وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ہمیں اساتذہ کی دل سے عزت کرنا ہوگی اور اساتذہ کو بھی ہوس لالچ سے نکل کر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا اور ادا کرنا پڑے گا. پھر ہی ایک بہترین معاشرہ تشکیل پائے گا. اج پانچ اکتوبر ٹیچر ڈے ہے اور میرا ٹیچر ڈے کے حوالہ سے تمام اساتذہ کے لیے یہ اہم پیغام ہے
0