پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ میں غیر متعلقہ افراد سے حفاظتی ٹیکے لگوائے جانے لگے معصوم بچے کو غلط انجیکشن لگائے جانے کے باعث بچے کی حالت غیر ہو گئی بچے کے پورے جسم میں سوجن ہو گئی ہم چار پانچ روز تک سخت پریشانی اور اذیت کی حالت میں دیگر ہسپتالوں میں دھکے کھاتے رہے دوبارہ ہسپتال گئے تو سٹاف سخت بدتمیزی سے پیش ایا اور ہماری بے عزتی کی اور حفاظتی کارڈ میں رد و بدل کر کے اپنی مرضی سے تاریخیں تبدیل کر دیں ان خیالات کا اظہار معصوم بچے مرتضم خان کے والد محمد صفدر نے کیا انہوں نے کہا کہ عملے نے اج ہماری بے عزتی کی ہے ہمارے بچے کو غلط انجکشن لگا کر ہمیں سخت اذیت دی ہے ان کی لاپرواہی کی وجہ سے بچے کی حالت دیکھی نہیں جاتی تھی کل پھر کسی اور کے بچے کے ساتھ ایسا ہی ہوگا بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ کا عملہ ہمارے اوپر ادھر ادھر سے بہت پریشر ڈلوا رہا ہے تاکہ ان کے ساتھ راضی نامہ کیا جا سکے ہم نے کوئی پریشر برداشت نہیں کرنا ہم نے انہیں ہر حال میں سزا دلوانی ہے ہمارا مطالبہ ہے کے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ اور سیکرٹری صحت پنجاب اس معاملے کا سخت نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے
0