0

سطح سمندر میں اضافے کی وجہ سے ساحلی شہر ڈوب جانے کے لیے تیار ہیں

پنڈ دادن خان( ملک ظہیر اعوان)پوری دنیا اس وقت موسمیاتی تبدیلیاں اور ماحولیات آلودگی کی زد میں ہے درجہ حرارت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے سطح سمندر میں اضافے کی وجہ سے ساحلی شہر ڈوب جانے کے لیے تیار ہیں تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ اور پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کہا کہ اس صدی کے اخر تک درجہ بڑھنے سے ہمارے 80 فیصد گلیشیئر پگھل جائیں گے پاکستان 2025 تک پانی کی انتہائی کمی کا شکار ہوگا اور2040 تک اللہ نہ کرے قحط کی صورت کا سامنا ہو سکتا ہے فضائی الودگی سے ہر سال دنیا میں 90 لاکھ افراد مر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد 60 ہزار ہے ماحولیاتی الودگی سے کہیں بارشیں سیلابی ریلے تو کہیں قحط کا سامنا ہے صنعتوں بھٹوں اور ٹرانسپورٹ سے خارج ہونے والے نائٹروجن اور کاربن کے مرکبات فضائی الودگی کا بڑا ذریعہ ہیں صرف لاہور کی بات کریں تو وہاں 85 لاکھ وہیکل سڑکوں پر رواں دواں ہیں جتنے بھی پودے لگا دئے جائیں اس آلودگی کے سامنے کم ہوں گے پاکستان کو اس وقت فضائی الودگی سے سالانہ 15 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے اس سال گرمی میں گزشتہ 61 سال کا ریکارڈ توڑ دیا انسانوں کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے جنگلی حیات اور ابی حیات شدید خطرات سے دوچار ہیں اور ان کی کئی نسلیں ختم ہو چکی ہیں انسان اس وقت الودہ سانس اور الودہ پانی پینے پر مجبور ہے ان تمام مسائل کا حل الودگی پیدا کرنے والے ذرائع بند کر کے متبادل ذرائع استعمال کرنا ہوں گے نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنا ہوگا اور ملک میں جنگلات کی شرح کو 25 فیصد تک لے جانا ہوگا جس کے لئے ہم سب کو مل کر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنا ہو گی۔