جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم مجاہد آباداوور ہیڈ برج کے اوپر نصب سٹریٹ لائٹس چالو نہ ہونے کے باعث حادثات روزانہ کا معمول بن گئے اوور ہیڈ برج کے اوپر لگائی جانے والی لوہے کی گرلیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار جسکی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ یا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، شہریوں نے این ایچ اے سمیت متعلقہ اداروں سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ مجاہدآباد کے مقام پر 30 سال قبل تعمیر کیا جانے والا واحد اوور ہیڈ برج نیشنل ہا ئی وے کے ذمہ داران کی غفلت و لاپرواہی کیوجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے۔مجاہد ہ آباد پُل ہائی وے کی غفلت و عدم دلچسپی کیوجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے۔پُل کی ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف نصب کئے گئے آہنی جنگلے بھی غائب ہو رہے ہیں جبکہ پل کے دونوں اطراف نصب سٹریٹ لائٹس 30سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود چالو نہ ہونے کیو جہ سے رات کے اوقات میں پل کے اوپر گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں، اس حوالے سے متعلقہ ذمہ دار محکموں کے سربراہان کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے شہریوں نے این ایچ اے کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیتے ہوئے سربراہان کو پُل کی مرمت اور پل پر نصب سٹریٹ لائٹس کو چالو کرنے کے احکامات جاری کریں تا کہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔
0