پنڈدادن خان (بیورو چیف )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیشرفت کے لئے جامع پلان طلب کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا ہے اور کان کن ورکروں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب میں معدنیات کے حصول کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر غور کیا گیا اور پنک سالٹ کے لئے ویلیوایڈڈ انڈسٹری لگانے کے پلان تیار کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ گراں قدر ملکی ذخائرکوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے۔
پاکستان کے لئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری معدنیات بابر امان بابرنے شرکت کی۔
0