پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
سابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نیازی کی غریب پروری اور اوصاف کی کاوشوں کے باعث کھیوڑہ سے ملحقہ ہزاروں کسان بے گھر ہونے سے بچ گئے ایل سی ائی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ کی جانب سے سابق پٹواری گرداور، تحصیلدار اور پنجاب حکومت کے دیگر انتظامی افسران کی ملی بھگت سے غریب لوگوں کی زمینیں ہتھیانے کے معاملے پر مثبت پیش رفت ھوئی ھے سابق اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نیازی ، مقامی کمیونٹی اور میڈیا کی کوششیں برآور ثابت ہوئیں ، موجودہ پنجاب حکومت کی جانب سے زمینیں ایکوائر کرنے کے پراسس کو ختم کرنے کی اطلاعات ھیں ذرائع کے مطابق گزشتہ حکومت اور گزشتہ انتظامی افسران جن میں پنڈدادنخان کے پٹواری، گرداور تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت پنجاب کی اعلی بیوروکریسی کے افسران کی ملی بھگت سے ایل سی ائی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ کی جانب سے غریب لوگوں کی ڈھائی ہزار کنال سے زائد اراضی کوڑیوں کے بھاؤ خریدنے کی سازش اشکار ہوئی جس پر مقامی طور پر لوکل کمیونٹی اور متاثرہ کسانوں کے کے بھرپور احتجاج ، یاد دھانیاں میڈیا کوریج برآور ثابت ہوئیں ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اس پراسس کو ختم کیا جا رہا ہے جس کے باعث نہ صرف متاثرہ غریب کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی بلکہ مقامی کمیونٹی رفاعی سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ہزاروں افراد کے مفادات کا تحفظ کیا ھے
0