پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے احکامات کی تعمیل میں آ ج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جلال پور شریف میں ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ اس بابرکت تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد طلبہ نے محبت بھری آوازوں میں بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے نعت خوانی کی اور تقاریر کی صورت میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔ اس کے بعد سکول کی چھ ٹیموں کے درمیان سیرت کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کی صدارت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جلال پور شریف کے پرنسپل حافظ عبدالسبحان محب نے کی، جنہوں نے اس موقع پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں صبر و برداشت کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔محفل کی نظامت کے فرائض رفاقت علی نے سرانجام دیے ۔بعد ازاں پوزیشن ہولڈر طلبہ میں اسکول کے پرنسپل عبدالسبحان محب ، ٹیچرز محمد احسان خان، مرزا شاہ تنویر، ذبیح اللہ اور دیگر کی جانب سے بچوں میں انعامات انعامات تقسیم کیے گئے تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی، جس کے بعد طلبہ کو ضیافت پیش کی گئی۔
0