جہلم (جرار حسین میر سے )
تحصیل دینہ کے سینیئر صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے نزاکت علی ایس پی موٹروے پولیس کا کہنا تھا ہر وقت مزید بہتری کے لیے کام کرنے کی گنجائش ہوتی ہے ایسی گاڑیاں(ٹرک) جو اوورلوڈ ہوتے ہیں اور پھیلاؤ اس قدر ہوتا ہے کہ کوئی گاڑی ان کو اوورٹیک نہیں کر سکتی کے خلاف کاروائی ہوگی جرمانہ مجبورا کیا جاتا ہے وہ تمام حضرات جو گاڑی جی ٹی روڈ پر چلاتے ہیں مکمل کاغذات رکھنے کے پابند ہیں بصورت دیگر جرمانہ ہوگا شہر دینہ میں موجود یوٹرن کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے سے مل کر غلہ منڈی کے سامنے والے یوٹرن کو ختم کیا جائے گا جبکہ ہیلتھ سنٹر دینہ کے سامنے یوٹرن قاہم کیا جائے گا تاکہ مریض لوگ استفادہ حاصل کر سکیں ایسی گاڑیاں جو جی ٹی روڈ پر چلتے وقت دیگر لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرتی ہیں ان کا فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا بعض گاڑیاں دھواں اس قدر پھیلاتی ہیں کہ دیگر لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے نزاکت علی ایس پی موٹر وے کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے سفر کرنے والے 24 گھنٹے موٹروے کی خدمات حاصل کرنے کے مجاز ہوتے ہیں
0