0

کنوینئر ورکنگ کمیٹی للہ جہلم روڈ مفتی بشیر احمد کرم کی وفد کے ہمراہ کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کی

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) کنوینئر ورکنگ کمیٹی للہ جہلم روڈ مفتی بشیر احمد کرم کی وفد کے ہمراہ کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کی
للہ جہلم روڈ کی تعمیر میں تاخیر فنڈز کی عدم فراہمی حالیہ بارشوں سے روڈ پر درپیش مسائل پر کنوینئر ورکنگ کمیٹی للہ جہلم روڈ مفتی بشیر احمد کرم کی کمشنر راولپنڈی سے کمشنر ہاوس میں ملاقات مفتی بشیر احمد کرم نے حالیہ بارشوں کے بعد پیدا صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی و دیگر متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے پنڈدادن خان سے پنڈی سید پور تک تحصیل پنڈدادن خان میں واقع نجی فیکٹریوں سے کھڈے بھروانے اور مسافروں کی سفری مشکلات کو کم کرنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ملاقات میں سماجی شخصیت خان حاکم خان اور علامہ شاہد محمود بھی موجود تھے