پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) بروقت انکم ٹیکس گوشواروں کو جمع کرانا نہ صرف آپ کے بلکہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے آپ کے دیے گئے انکم ٹیکس سے ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے نظام حکومت ترقیاتی کام اور دفاع جیسے اہم شعبوں میں آپ کے دیے گئے ٹیکس سے ہی نظام کو چلایا جاتا ہے بروقت ٹیکس کی ادائیگی کر کے اپنی ذمہ داری سے فارغ ہوں لیٹ گوشوارے جمع کرانے والوں سے ڈبل اور نہ جمع کرانے والوں کو چار گنا جرمانہ دینا پڑے گا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی اخری تاریخ 30 ستمبر ہے بہتر یہی ہے کہ آخری تاریخ سے قبل اپنا فرض ادا کر لیں ننے ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کے لیے پورے علاقے میں سروے تیزی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار انکم ٹیکس آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ہارون رشید یونٹ تھری اور انسپیکٹر انکم ٹیکس ملک محمد اقبال نے تحصیل بھر سے منتخب تاجر نمائندوں اور شہریوں کی ایک خصوصی میٹنگ جو انکم ٹیکس آفس میں منعقد ہوئی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نئے تاجر دوست انکم ٹیکس سکیم تاجروں کے بہترین مفاد میں ہے اس سکیم پر بحث سے قبل تاجر بھائیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے موبائل فون پر یہ ایپ اپلوڈ کر کے گہرائی سے اس کا مطالعہ کریں اس سکیم میں تاجروں کو ہی فائدہ ہے تاجر دوست انکم ٹیکس سکیم سے فائدہ اٹھانے والے تاجروں سے محکمہ انکم ٹیکس کسی قسم کی پوچھ گچھ بھی نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ مزید کسی قسم کی معلومات کے لیے دفتر انکم ٹیکس پنڈدادنخان میں راجہ فدا حسین اور دیگر عملہ دفتر میں ہر وقت موجود ہے ٹیکس گزار ہمارے محترم ہیں اور ہم ان کا مکمل احترام کرتے ہیں اور ہر قسم کی معلومات دفتر سے لی جا سکتی ہیں ۔
0