پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) زیر تعمیر للہ انٹرچینج پنڈدادنخان جہلم ڈیول کیرج وے عوام کے لیے درد سر بن گئی حکومتی ذمہ داران کی نا اہلی کے باعث عوام شدید ذہنی عذاب میں مبتلا ہو گئے تفصیلات کے مطابق یہ روڈ 2021 میں پی ٹی ائی کی حکومت میں سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے شروع کرائی تھی یہ منصوبہ سولہ ارب روپے کا تھا 6 ارب روپے 2021 میں ریلیز ہوے اور 2022 میں حکومت ٹوٹ گئی پی ڈی ایم کی حکومت میں کام بند ہوا جو آج تک بند ہے مہنگائی کی وجہ سے اب یہ منصوبہ 23 ارب روپے کی لاگت تک جا پہنچا گرانٹ ریلیز نہیں ہوئی پورے روڈ کو اکھاڑ دیا اب پورا علاقہ عذاب میں مبتلا ہے امیر جے یو آئی ضلع جہلم قاری خالق داد عثمان نے کہا کہ حکومت وقت اس کا نوٹس لے اور وزیر اعلی پنجاب ضرور نوٹس لیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد ہی اس روڈ پر کام شروع کیا جاۓ اور عوام کو مشکلات سے نکالا جاۓ اور ان لوگوں سے پوچھیں جنہوں نے اس کے فنڈ کھاے اور عوام کے ووٹوں سے اقتدار تک گے لیکن عوام کو بھول گے اور یہ بھی کہا انشا اللہ ضرور جے یو آئی اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور عوام کی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کریں گے اسی طرح ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ عبدالستار آزاد نے کہا کہ ہم اپنی ضلع جہلم کے عوام کے ساتھ ییں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہے گے جنرل سیکرٹری مفتی محمد شیر خان جہلمی نے کہا کہ جہلم کی عوام کو قیادت بدلنا ہوگی اور نئی قیادت کو موقع دینا ہوگا اور نئی قیادت جے یو آئی اور ایماندار قیادت جے یو آئی ہی کے پاس ہے اور امیر جے یو آئی ضلع جہلم قاری خالق داد عثمان ضلع جہلم کے لے بہترین قیادت یے جوکہ عوامی مسائل پر بات کرتے ییں اور ہر گھڑی اپنے عوام کے ساتھ ہیں
0