پنڈدادنخان ( ملک ظہیرا عوان ) درخت لگانا سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی ہے اور آکسیجن کی فراہمی کا بہترین ذریعہ بھی ھے ماحول کو آلودگی سے صاف کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ھے ،سر سبز پاکستان مہم کا یہ مقصد نہیں ہونا چاہیے کہ صرف پودا لگائیں اور فوٹو سیشن کرائیں بلکہ اصل مقصد پودا لگانے کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت اور پودے کو پروان چڑھانے تک اس کی مکمل نگرانی اور اس کو پانی اور کھاد دینا بھی ضروری ہے سٹی ویلفیئر سوسائٹی کی سرسبز پاکستان مہم انتہائی قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا قاری قیام الدین الحسینی نے کشمیر چوک میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران پودا لگا کر خصوصی دعا کراتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی ویلفیئر کونسل ڈیرہ گروپ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس سے قبل معروف عالم دین مولانا محمد انور قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ڈاکٹر حلیمہ منیر نے بھی پودے لگائے اور پاکستان کی سلامتی استحکام سربلندی اور سر سبز پاکستان اور ماحولیات کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی دعائیں کیں
0