0

پنڈدادنخان میں جشن آزادی سپورٹس میلے کا اہتمام کیا گیا

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) حکومت پنجاب اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جہلم کی طرف سے تحصیل پنڈدادنخان میں جشن آزادی سپورٹس میلے کا اہتمام کیا گیا سپورٹس گالا میں علاقہ بھر کے کھلاڑیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اختتامی رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی نمبردار برادران منڈاہڑ کے راجہ ذیشان اکبر نمبردار منڈاہڑ تھے جبکہ افتتاحی تقریب جو 14 اگست کو شروع کی گئی تھی اس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ڈاکٹر حلیمہ منیر اور معروف سماجی شخصیت چیئر مین پنجاب الحاج راجہ غلام اکبرنمبردار منڈاہڑ تھے شاندار سپورٹس میلہ زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران تحصیل سپورٹ آفیسرز عبدالرشید منعقد ہوا آرگنائزر کمیٹی میں گورنمنٹ البیرونی کالج کے سپورٹس انچارج پروفیسر بلال اسلم گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان کے سپورٹس انچارج اور ہر دل عزیز شخصیت پروفیسر مظہر حسین تارڈ ملک غلام مصطفی مٹھو سابق ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر چوہدری محمد رمضان جانی تھے جبکہ مہمانان خصوصی نمبردار برادران منڈاہڑ کے راجہ ذیشان اکبر نمبردار منڈا ہڑ ، انجمن تاجران کے صدر چوہدری زبیر جمیل چیئر مین پریس کلب رجسٹرڈ حکیم سید اختر علی شاہ بخاری اور ملک محمد اسحاق تھے سپورٹس میلے میں فٹ بال کرکٹ بیڈمنٹن والی بال کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا افتتاحی پروگرام میں تمام مہمانان گرامی نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں نقد انعامات ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے چیئر مین پنجاب آل پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن الحاج راجہ غلام اکبر نمبردارمنڈاھڑ کی طرف سے کھلاڑیوں کے لیے سٹیڈیم میں ایک بڑے قیمتی واٹر کولر کی فوری تنصیب کا اعلان کیا جس پر کھلاڑیوں اور شہریوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پنجاب نمبرداران نے پنڈدادنخان میں علامہ اقبال سابقہ وکی چلڈرن پارک میں بھی عوام کی سہولت کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے جس کا کام زور و شور سے جاری ہے