پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ للہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر ایس ایچ او للہ راجہ عثمان تصدق جنجوعہ بھی موجود تھے
کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی، لوگوں نے اپنے تمام مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے
پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اگر کسی بھی شخص کو مقامی پولیس کے رویہ یا تفتیش پر اعتراض ہو تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے، آئی جی پنجاب کے احکامات پر فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں پولیس خدمت مراکز کا قیام، پولیس تحفظ مراکز کا قیام، میثاق سنٹرز، مصالحتی کونسلز کا قیام اور تھانہ جات کی بطور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن اپ گریڈیشن شامل ہے جہاں پر 24/7 سہولیات باھم پہنچائی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے للہ میں منعقد کی گئی کھلی کچہری میں کیا انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر جہلم میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عوام الناس اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں
0