0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد

بنڈدادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے ویژن کے مطابق
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد، اس موقع پر ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل اور ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان بھی موجود تھے کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے تمام مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیے۔
پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں.
اگر کسی بھی شخص کو مقامی پولیس کے رویہ یا تفتیش پر اعتراض ہو تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے،
آئی جی پنجاب کے احکامات پر فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں پولیس خدمت مراکز کا قیام، پولیس تحفظ مراکز کا قیام، میثاق سنٹرز، مصالحتی کونسلز کا قیام اور تھانہ جات کی بطور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن اپ گریڈیشن شامل ہے جہاں پر 24/7 سہولیات باہم پہنچائی جارہی ہیں آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر جہلم میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،
کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عوام الناس اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں آپکے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پنڈ دادن خان میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا