0

سٹی ویلفیئر کونسل (رجسٹرڈ) پنڈدادنخان کا اپنے شہر کو سر سبز و شاداب اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے کا عزم

پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) سٹی ویلفیئر کونسل (رجسٹرڈ) پنڈدادنخان کا اپنے شہر کو سر سبز و شاداب اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے کا عزم جمعہ 23 اگست کشمیر چوک تا محمدیہ چوک دو رویہ سڑک کے درمیان پودے لگانے کا آغاز کیا جس دوران اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میڈم ڈاکٹر حلیمہ منیر نے بھی سٹی ویلفیئر کونسل کی دعوت پر ایک خوبصورت پودا لگا کر دعا کی اور کہا کہ انشاءاللہ چند سالوں میں شہر کا ماحول ہی بدل جاۓ گا انھوں نے کہا کہ پودے لگانا آسان ہے جبکہ انکی نگہداشت اور وقت پر آبیاری بہت ضروری ہے سٹی ویلفیئر کونسل کے اراکین نے کہا کہ ہم اس بات کا مکمل خیال رکھیں گے میڈم ڈاکٹر حلیمہ منیر نے اس موقع پر شرکاء سے کہا کہ شہر کی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلیۓ سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئی ہے شہر کی دیگر تنظیموں کو بھی اس سلسلے کو آگے بڑھاتےہوۓ شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کرنا چاۂیے تاکہ آنیوالی نسلیں ان درختوں سے مستفید ہو سکیں کیونکہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں