0

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اپنی چھت اپنا گھر سکیم، ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں معلوماتی کاونٹرز قائم

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی اپنی چھت اپنا گھر سکیم، ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں معلوماتی کاونٹرز قائم، شہری معلومات کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی “اپنی چھت اپنا گھر” سکیم کے تحت شہریوں کو معلومات فراہمی کے لیے ضلع جہلم کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں معلوماتی کاونٹر قائم کردئیے گئے ہیں جہاں سے شہری اس سکیم کے تحت ملنے والے قرض بارے تمام معلومات حاصل کرسکتے ہیں اس سکیم کے تحت دیہاتی علاقوں میں دس مرلہ یا شہری علاقوں میں پانچ مرلہ تک جگہ کے مالک مکان بنانے کے لیے قرض حاصل کرسکیں گے جو سات سال میں آسان اقساط میں واپس کرنا ہو گا۔ مزید معلومات اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں