0

پنڈدادن خان کے علامہ اقبال پارک المعروف وکی چلڈرن پارک کی بدحالی و خستہ حالی


پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )پنڈدادن خان کے علامہ اقبال پارک المعروف وکی چلڈرن پارک کی بدحالی و خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر نے پارک کی تزئین و آرائش کے لیے میونسپل کمیٹی کے افسران اور علاقہ کی مخیر شخصیات سے رابطہ کیا جس پر چیئرمین پنجاب آل پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن راجہ اکبر نمبردار منڈاھڑ نے پورے پارک میں گھاس لگوانے ، واکنگ ٹریک بنوانے ، جھولے لگوانے اور دیگر تزئین و ارائش کی حامی بھرلی جس کا ڈاکٹر حلیمہ منیر نے باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے بیورو چیف اوصاف ملک ظہیراعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میونسپل کمیٹی کا پارک ہے اس کو فنکشنل ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن اس کی مسلسل دیکھ بھال نہیں ہو رہی تھی عوام کو کافی مشکلات تھیں پارک بدحالی کا شکار تھا جس کے لیے ہم نے مشترکہ کوششیں کیں ہماری کمیونٹی کی مخیر شخصیات میں سے چیئرمین پنجاب آل پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاہڑ نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ایم سی پنڈ دادن خان نے بھی بھرپور کوشش کی ، ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی گارڈنر فورس نے بھی دن رات کام کیا اس پارک کی حالت اب تبدیل ہوتی ہوئی نظر ارہی ہے اور مزید بہتری کی طرف جائے گی یہ بڑی زبردست مثال ہے کہ ڈیپارٹمنٹ ، کمیونٹی اور ایڈمنسٹریشن مل کر سوسائٹی کی بہتری کے لیے اچھے کام کر سکتے ہیں اس موقع پر چیئرمین پنجاب آل پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے کہا کہ پارک میں جو نئی چیزیں جھولے وغیرہ لگوا رہے ہیں ، مرمتیں کروا رہے ہیں واکنگ ٹریک بھی بنوائیں گے یہ سب کچھ پنڈ دادن خان کی فیملیز کے لیے اور خاص کر بچوں کے لیے گفٹ دے رہا ہوں یہ کام کر کے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے پنڈ دادن خان سپورٹس کمپلیکس میں بھی پینے کے پانی کا اہتمام کر رہے ہیں پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کے شعبہ لائسنسنگ برانچ میں خواتین و حضرات کے الگ الگ بیٹھنے کے لیے کرسیوں کابندوبست کیا ہے میڈم ڈاکٹر حلیمہ منیر بھی بہت اچھااور دن رات کام کر رہی ہیں ان کی ہمت کو دیکھ کر ہمیں بھی مزید کام کرنے کا حوصلہ ملا ہے انشاءاللہ ہمارا ان کے ساتھ مکمل تعاون رہے گا ہم نے اپنے شہر کی بھلائی کے لیے ہر وہ کام کرنا ہے جس میں انسانیت کے لیے بہتری ہو پنڈ دادن خان شہر بھی ہمارا ہے پاکستان بھی ہمارا ہے پاکستان بنانے میں ہمارے اباؤ اجداد کا بہت بڑا حصہ ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست راجہ غضنفر علی خان کا تعلق بھی ہمارے شہر پنڈ دادن خان سے ہی ہے پاک فوج بھی ہماری ہے ہم خود ہی فوج ہیں ہمارے نوجوان ہی ملکی سرحدوں پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں یہ سب کچھ ہونے کے باوجود ہماری تحصیل پنڈ دادن خان کا انفراسٹرکچرمکمل تباہ ہو چکا ہے تمام مین سڑکوں کا برا حال ہے تمام راستے دشوار گزار ہو چکے ہیں للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے کا کام کافی عرصہ سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے ہماری مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہمارے بچوں کا سکول پہنچنا اور مریضوں کا ہسپتال پہنچنا بڑا ہی دشوار ہو چکا ہے