پنڈ دادن خان( ملک ظہیر اعوان )ہیلتھ کونسل تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈ دادن خان کا ایک خصوصی اجلاس اسسٹنٹ کمشنر وچیئرمین ہیلتھ کونسل ڈاکٹر حلیمہ منیر کی زیر صدارت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان میں منعقد ہوا جس میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر اصف حسین ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر مدثر حسین ڈاکٹر عون حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ڈاکٹر حمید اللہ محمد نعمان ایڈمن ایس ڈی او بلڈنگ فاروق ندیم سوشل ویلفیئر افیسر۔ڈاکٹر مریم ڈاکٹر مدیحہ شفیع نے شرکت کی اجلاس میں ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر جو کہ ہیلتھ کونسل کی چیئرمین بھی ہیں کو بتایا کہ 7 لاکھ سے زائد ابادی والی تحصیل کی وحد علاج۔گاہ میں صرف تین ڈاکٹر کام کر رہے ہیں اکثر مشینری بھی خراب ہے ٹھیک کرانے کے لیے فنڈز کی کمی بھی ہے اور ہسپتال میں دوسرے عملہ بھی مکمل نہیں جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بارش انے کی صورت میں نکاسی اپ کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے جس پر چیئرمین اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر نے ہاؤس کو یقین دلایا کہ جو کچھ بھی میرے دائر اختیار میں ہے وہ مسائل میں جلد از جلد حل کراؤں گی اور بقیہ مسائل اعلی حکام کے نوٹس میں ناصرف دوں گی بلکہ انہیں حل کرانے کے لیے بھی پوری تگ و دو کی جائے گی جبکہ انہوں نے ہسپتال کے بیرونی حصے کا بھی دورہ کیا یہاں بارشی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مچھر کی افزاشی نسل ہو رہی ہے انہوں نے نکاسی اپ کے فوری احکامات جاری کیے اور بتایا کہ بارش سے کھڑا ہونے والے پانی کو فوری طور پر اسپتال کی حدود سے نکالا جائے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر مدثر حسین نے بتایا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ضرور ہے مگر جان لیوا نہیں ہمیں اس موسم میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے ہم نے ڈینگی مچھر کی افزائش سے ختم کرنے کے لیے 16 ٹیمیں مقرر کی ہیں جو کام کر رہی ہیں اور ہم نے تحصیل پنڈ دادن خان کے مختلف فیکٹریوں اور کارخانوں تالابوں اور جہاں جہاں بارشی پانی کھڑا ہے وہاں ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر نے ہسپتال کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا
0