0

پنڈدادنخان میں 77 ویں یومِ آزادی پاکستان کے سلسلہ میں “جشنِ آزادی سپورٹس سیریز 2024، جشنِ آزادی سپورٹس گالا تحصیل پنڈدادنخان ایڈیشن 2024” کا انعقاد

پنڈ دان خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیرِ اہتمام تحصیل پنڈدادنخان میں 77 ویں یومِ آزادی پاکستان کے سلسلہ میں “جشنِ آزادی سپورٹس سیریز 2024، جشنِ آزادی سپورٹس گالا تحصیل پنڈدادنخان ایڈیشن 2024” کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں چار ٹورنامنٹس فٹبال، شوٹنگ والی بال، بیڈمنٹن اور کرکٹ ٹیپ بال شامل ہوں گے۔ ان ٹورنامنٹس کا دورانیہ تین روز پر مشتمل ہوگا جو کہ 22 اگست تا 24 اگست 2024 تک جاری رہے گا۔ فٹبال اور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹس 22 اگست تا 23 اگست تک فٹبال گراؤنڈ کھیوڑہ میں جبکہ بیڈمنٹن اور کرکٹ ٹیپ بال ٹورنامنٹس 22 تا 24 اگست 2024 تحصیل سپورٹس کمپلیکس پنڈدادنخان میں جاری رہیں گے۔ جشنِ آزادی سپورٹس گالا 2024 کا افتتاح محترمہ ڈاکٹر حلیمہ منیر صاحبہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پنڈدادنخان 22 اگست 2024 کو ساڑھے چار بجے فٹبال گراؤنڈ کھیوڑہ میں کریں گی جن کے ہمراہ محمد عمران ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم، محمد طارق تحصیل سپورٹس آفیسر جہلم و سوہاوہ، عبدالرشید، تحصیل سپورٹس آفیسر پنڈدادنخان و دینہ و دیگر اعلیٰ حکام ہوں گے۔ اور ٹورنامنٹس کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔جشنِ آزادی سپورٹس گالا میں کھیلوں کے شائقین بالخصوص تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ان ٹورنامنٹس میں شرکت کریں اور لطف اندوز ہوں۔