پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) دی ایجوکیٹر سکول للہ کیمپس کا شاندار رزلٹ تحصیل پنڈ دادن خان میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی طلبہ نے راولپنڈی بورڈ کے نویں جماعت کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھائی ، ہو نہار طالب علم محمد رومان علی نے 517 نمبر حاصل کر کے تحصیل پنڈ دادن خان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے سکول اور والدین کا نام روشن کیا جب کہ سکول ہذا میں مریم نوید نے فرسٹ پوزیشن ، زہرا مطلوب نے سیکنڈ اور عروج فاطمہ نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی تحصیل پنڈ دادن خان کے تمام سکولوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم رومان علی نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی اللہ پاک کے فضل و کرم اور والدین کی دعاؤں کے علاوہ ڈائریکٹر سکولز چوھدری مظفر اقبال ، پرنسپل کرنل عبداللہ ملک ، وائس پرنسپل للہ کیمپس اور میری محنت کا نتیجہ ہے ، اس موقع پر وائس پرنسپل ایجوکیٹر سکول للہ کیمپس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیٹر اس علاقہ میں واحد ادارہ ہے جو اچھی اور معیاری تعلیم مہیا کر رہا ہے یہ سب کچھ مینجنگ ڈائریکٹر چوھدری مظفر اقبال اور پرنسپل کرنل عبداللہ ملک اور ان کے قابل اور محنتی اساتذہ کی بدولت ممکن ہوا ہے ہمارے طالب علم نے تحصیل لیول پر دوسری پوزیشن اور علاقہ میں اول پوزیشن حاصل کی ہےاس شاندار کامیابی پر بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیراعوان ، چیئرمین کندوال ملک امجد اعجاز جھاٹلہ ، چیئرمین یونین کونسل ٹوبھہ چوھدری اقبال بھلہ ، چوھدری رضوان رسول بھلہ ، چوھدری محمد خان للہ ، ملک شہزاد کندوال ، راجہ نصرت علی بھیلووال ، ملک بابر اعوان ، ملک تیمور عادل ، ملک حسان مصطفی اور دیگر نے مبارکباد پیش کی ھے
0