0

پب جی کی گیم پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے۔سید حسن رضا کاظمی

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان تحصیل کی معروف سماجی شخصیت سید حسن رضا کاظمی نے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اپنی ہی قوم کے نوجوانوں کا بیڑہ غرق کرنے کی بجائے اور ان کا مستقبل تباہ کرنے کی بجائے پب جی کی گیم پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے اور فروری مارچ کے دنوں میں پی ایس ایل یا دیگر کسی بھی قسم کے کرکٹ کے میچز کرانے پر بھی پابندی لگائی جائے۔ 1857 میں انگریز نے جب بر صغیر پر کنٹرول سنبھالا تو وہ اس نتیجے پر پہنچا کہ اس قوم کا بیڑہ غرق کرنے کے لئے ان کا نظام تعلیم تبدیل کیا جائے اور اس مشن میں وہ مکمل طور پر کامیاب ہوئے۔ پھر 1947 میں انگریز سے تو جان چھوٹ گئی پر نظام تعلیم پہلے سے بھی زیادہ بد تر ہوتا جا رہا ہے۔ جس سے قوم کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے اور حکومتیں خود کروا رہی ہیں پیسہ کمانے کے بہانے۔ یعنی پب جی کی گیم پر نوجوانوں کو لگا کر حکومت خود پیسہ کما رہی ہے اور نوجوانوں کے مستقبل کا بیڑہ غرق کر رہی ہے۔ اسی طرح پورا سال بچے تعلیم حاصل کرتے رہتے ہیں لیکن جب امتحان کا وقت آتا ہے تو کرکٹ کے میچز رکھ دئے جاتے ہیں تا کہ طلباء کی ساری توجہ تعلیم سے ہٹ جائے اور ان کا بیڑہ غرق ہو جائے۔ میرا خصوصی مطالبہ ہے حکومت وقت سے، آرمی چیف سے، چیف جسٹس سے کہ وہ قوم کے نوجوانوں کا مستقبل ڈبونے کی بجائے سنوارنے کے لئے پب جی کی گیم پر فوری طور پر پابندی لگائے اور فروری مارچ کے مہینوں میں کرکٹ کے میچز کرانے پر بھی فوری طور پر پابندی لگائے۔ یہ آپ کا اپنی قوم پر بے حد احسان ہو گا۔ اگر ایسا نہیں کرنا تو سکول، کالجز، یونیورسٹیاں اور دیگر تعلیمی ادارے چلا کر کروڑوں کا خرچہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ یہ سب بند کر دیں۔