پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
تمام سینٹری ورکرز نے تحصیل پنڈ دادن خان میونسپل کمیٹی کے دفتر کا مرکزی دروازہ بند کر دیا
سینٹری ورکرز نے پنڈ دادن خان میونسپل کمیٹی کے افسران کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ کیا ورکرز کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی فورا ادائیگی کی جائے ہمارے گھروں میں فاقہ کشی ھے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں بیوی بچے بھوک سے نڈھال ہو رہے ہیں گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی اگر ہمیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو ہم اور ہمارے بچے بھوکے مر جائیں گے ہمارے کسی بھی جانی مالی نقصان کی صورت میں اس کی تمام تر ذمہ داری میونسپل کمیٹی پنڈ داد خان کے افسران پر عائد ہوگی
0