0

راجہ یاور کمال کی دینہ میں أمد عوام کے ساتھ اپنے آئندہ لائحہ عمل کے لیے مشاورتی میٹنگ کا انعقاد

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکٹریری راجہ یاور کمال کی دینہ میں أمد عوام کے ساتھ اپنے آئندہ لائحہ عمل کے لیے مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو کہ جلسہ کی شکل اختیار کر گیا دینہ کی عوام نے راجہ یاور کمال کا والہانہ استقبال کیا۔تفصیلات مطابق سابق ایم پی اے دینہ راجہ یاور کمال نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے دینہ میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا جو کہ ایک جلسہ میں تبدیل ہو گیا دیہ کی عوام نے بھر پور شرکت کر کے راجہ یاور کمال کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر راجہ یاور کمال نے دینہ کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ أپ لوگوں کا شکریہ کیسے ادا کروں آج اتنی بڑی تعداد میں حلقہ پی پی 25 کی عوام نے شرکت کی میں آپ سب کا شکر گزار ہوں آج مشاورتی اجلاس تھا لیکن اتنی بڑی تعداد میں عوام کا یہاں موجود ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے 2014 میں چوہدری زاہد اور میں نے پی ٹی آئی شمولیت اختیار کی ہم اکیلے پی ٹی آئی میں نہیں گیے ہمارے ساتھ ووٹرز کی بہت بڑی تعداد بھی تھی آج عوام کی اتنی بڑی تعداد نے یہاں آکر ثابت کر دیا کہ ناانصافی پر مبنی کوئی فیصلہ ہو تو اس کو مسترد کرتے ہیں جب ضمیروں کے خریدداروں کی منڈی لگی پہلی تو بات کسی کی جرت ہی نہیں ہوئی کہ مجھے کوئی خرید سکتا میں نے کبھی بھی نہ اپنے ضمیر کا سودا کیا اور نا ہی حلقہ کی عوام کو کسی کے آکے شرمندہ ہونے دیا۔میں نے بتا دیا کہ حلقہ پی پی 25 کی عوام برائے فروخت نہیں ہے مجھے ٹکٹ تبدیل ہونے کا دکھ نہیں ہے میں اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں لے کر آیا ہوں عوام فیصلہ کرے گی کہ کون ٹکٹ کا اصل حقدار ہے چوہدری زاہد اختر،میاں ہارون،جمیل نظامی سمیت دیگر مقررین نے بھی عوام سے خطاب کیا۔