0

سیکورٹی گارڈ کے بیٹے نے بورڈ کےامتحان میں 476 نمبر لے کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) سیکورٹی گارڈ کے بیٹے نے بورڈ کےامتحان میں 476 نمبر لے کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا.کامیابی کسی کی میراث نہیں. جو بھی محنت کرتا ہے کامیابی اس کے قدم چومتی ہے. برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ کے طالب علم محمد کلیم اللہ نے بورڈ امتحان کلاس نہم میں 476 نمبر لے کر اپنے والدین کا نام روشن کیا. کلیم اللہ کے والد محمد افضل ایک نجی سکول میں بطور سیکورٹی گارڈ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں. محدود وسائل کے باوجود وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک کا نام روشن کریں. برین سیڈ سکول سسٹم کے پرنسپل سید مسرت حسین کاظمی نے محمد کلیم اللہ کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کلیم اللہ کے والد محمد افضل تمام والدین کے لئے مشعل راہ ہیں جو محنت مزدوری کر کے رزق حلال سے اپنے بچوں کی اچھی تعلیم کے لیے کوشاں ہیں.