دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ملک بھر کی طرح دینہ اور سوہاوہ میں بھی چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنان نے ریلی نکالی تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ بڑا گواہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی کا انعقاد کیا جس میں حلقہ پی پی 25 سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے امیدوار چوہدری فوق شیر باز، چوہدری ثقلین سمیت کارکنان کی شرکت جبکہ دینہ محلہ آذاد شاہ وارڈ نمبر 10 سے سید ضمیر شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اس موقع پر سید ضمیر شاہ نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے ہر فیصلہ کا احترام کرتے ہیں اور حکومت کو بھی سپریم کورٹ کا احترام کرنا چاہئے ہم چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ ہیں حکومت اس وقت اقتدار کے نشے میں غریب عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے حکومت کو پتا ہے کہ الیکشن میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اسی لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کر رہی ہے اور چیف جسٹس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے عوام نے ان کو ریجیکٹ کر دیا ہے ملک کی بہتری الیکشن ہی میں ہے عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ اس وقت عمران خان ہی ملک کے لیے بہتر ہے انہوں نے مذید کہا کہ حلقہ پی پی 25 سے چوہدری فوق شیر باز ہی ایم پی اے کا الیکشن جیتے گے ہم نے آج ان کی قیادت میں ہی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی ہے ہم عمران خان اور چوہدری فوق شیر باز کی أواز پر لبیک کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور آئین کی بالا دستی کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
0