0

پنڈ داد ن خان کے نواحی گاؤں چک علی شاہ کے رہائشی 35 سالہ نوجوان راجہ قاسم حسین و لد راجہ محمد اکرم کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پنڈدادن خان( ملک ظہیر اعوان) پنڈ داد ن خان کے نواحی گاؤں چک علی شاہ کے رہائشی 35 سالہ نوجوان راجہ قاسم حسین و لد راجہ محمد اکرم کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتول ایک سروس اسٹیشن پر گاڑی کی سروس کروا رہا تھا فائرنگ سے قاسم نامی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا مسلح موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی دھریالہ جالپ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دی جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیگئی وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے