0

انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ڈاکٹر حلیمہ منیر کی سربراہی میں تمام سرکاری محکموں کے نمائندگان کا اجلاس منعقد

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ڈاکٹر حلیمہ منیر کی سربراہی میں تمام سرکاری محکموں کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنڈ دادن خان ڈاکٹر مدثر حسین کی طرف سے کئیےگئیے حفاظتی اقدامات بارے بریفنگ دی گئی اس اجلاس میں ڈنڈوت سیمنٹ۔ ایل سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ ، پبلک ہیلتھ۔ انجینئرنگ ،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محکمہ ہائی وے ، ایگریکلچر و دیگر محکموں کی طرف سے واش رومز کچن و گارڈنز وغیرہ کی بنا کر بھیجی گئیں تصاویر ہال میں پروجیکٹر لنک سے سکرین پر دکھائی گیئں جن میں بعض تصاویر بارے میڈم حلیمہ منیر اسسٹنٹ کمشنر نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ متعلقہ محکموں کووارننگ جاری کرنے کے احکامات دئیے اور کہا کہ اگر دوران انسپکشن ڈینگی لاروے کی تصدیق ہو گئی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی اس اہم اجلاس میں جن محکموں کے سربراہان نے اپنی حاضری کو یقینی نہیں بنایا انھیں شوکاز نوٹسسز جاری کئیے تحصیل بھر میں ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کی روک تھام کیلۓ عوام الناس میں آگاہی مہم میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے